شام‘داعش کے یکے بعد دیگرے 4خودکش حملے‘

ہلاکتوں کی تعداد 246ہو گئیں

جمعہ 27 جولائی 2018 16:16

شام‘داعش کے یکے بعد دیگرے 4خودکش حملے‘
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) جنوبی شام کے شہر سویدا میں جہادی تنظیم داعش (اسلامک اسٹیٹ) کے 4خودکش حملوں میں ہونیوالی ہلاکتیں 246 ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

شامی اپوزیشن کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق سویدا میں ڈھائی سو کے قریب ہونیوالی ہلاکتوں میں خواتین اور بچوں سمیت 135عام شہری ہیں جبکہ بقیہ حکومت نواز فائٹرز تھے جو اپنے اپنے علاقوں کی حفاظت پر مامور تھے۔سویدا پر کیے گئے حملے میں داعش کے چھپن جہادی بھی مارے گئے تھے‘زیادہ تر ہلاک ہونیوالوں کا تعلق ملکی اقلیت درٴْوز سے بتایا گیا۔ہلاک ہونے والوں کے تابوتوں کو حکومتی جھنڈے میں لپیٹا گیا تھا، سویدا کا صوبہ درٴْوز اکثریتی آبادی پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :