فیس بک شئیر کی قیمت گرنے سے مارک زوکر برگ کی دولت میں 15 بلین ڈالر کی کمی

جمعہ 27 جولائی 2018 19:13

فیس بک شئیر کی قیمت گرنے سے مارک زوکر برگ کی دولت میں 15 بلین ڈالر کی ..
سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) امریکا کی سٹاک مارکیٹ میں فیس بک کے شئیر کی قیمت گرنے سے ایک دن میں ہی فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ کی دولت میں 15 بلین ڈالر کی کمی آگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو مارک زوکر برگ کو فیس بک کے شئیرز (ایف بی.او)کی قیمت صرف ایک دن سٹاک مارکیٹ میںگرنے سی15 بلین ڈالر بلین ڈالر کے نقصان سے دوچار کر گیا۔

امریکی سٹاک مارکیٹ میں کم ازکم 16بروکریجز نے اس وقت فیس بک کی ٹارگٹڈ پرائس کم کی جب فیس بک کے چیف فائننشل آفیسر ڈیوڈ وہنر نے بیان دیا کہ فیس بک کو درپیش حالات کے باعث اپنے بزنس مارجن کو کئی سال تک محدود رکھنا پڑ سکتا ہے۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق ان کا بیان کسی بم کی طرح سٹاک مارکیٹ پر گرا اور وال سٹیٹ میں فیس بک کا برسوں سیایستادہ ایک مضبوط ماڈل ڈگمگا گیا۔