بلوچستان کے گورنر کا فیصلہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد کیا جائے گا

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو گورنر نامزد کئے جانے کی خبروں کی تردید

جمعہ 27 جولائی 2018 22:47

بلوچستان کے گورنر کا فیصلہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد کیا جائے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) پاکستان تحرک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو گورنر نامزد کئے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ،سردار یار محمد رند رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ بلوچستان میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے ،میڈیا پر چلنے والی خبریں جن میں کہا گیا ہے کہ سردار یار محمد رند کو گورنر بلوچستان نامزد کیا جارہاہے میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ نجی ٹی وی چینلز خبروں کو تصدیق کے بعد نشر کریں اور صحافتی معیار کا خیال رکھیں ۔