سکھر میںپی ٹی آئی امیدوار کی جانب سے اپنے انتخابی نتیجہ کو چیلنج کرنے کا اعلان

جمعہ 27 جولائی 2018 23:32

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) سکھر کے حلقہ این اے 207 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار مبین احمد جتوئی نے اپنے انتخابی نتیجہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نتیجہ کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا نتیجہ تاخیر سے جاری کیا گیا ، نتیجہ میں اس حلقہ میں سات ہزار ووٹ کو مسترد کیا گیا جبکہ سکھرشہری علاقہ ہے، انہوں نے کہا کہ اعتراضات کریں گے ، ووٹوں کو دوبارہ گنتی کی درخواست دینے کا بھی اعلان کیا، انہوںنے کہا کہ سکھر کے عوام کے ساتھ ہیں ، انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں ووٹ دیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں نے آر او کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔ اپنا قانونی حق استعمال کریںگے۔واضح رہے کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کیمطابق سکھرکے مذکورہ حلقہ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار نعمان اسلام شیخ کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔