نوجوان فلسطینی لڑکی تمیمی کو رہا کر دیا گیا،گھر پہنچنے پرشاندار استقبال

اتوار 29 جولائی 2018 14:50

مقبوضہ بیت المقدس۔29 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2018ء) اسرائیل میں مظاہروں میں مشہور ہونے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو رہا کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ تمیمی اور ان کی والدہ کو اتوار کی صبح آزاد کر کے فلسطینی علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سترہ سالہ تمیمی کو ایک اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ اور لات مارنے پر آٹھ ماہ کی قید سنائی گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد یہ نوجوان لڑکی فلسطینی مظاہرین میں مزاحمت کی ایک علامت بن گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ تمیمی کے مغربی اردن میں واقع اپنے گھر پہنچنے پر فلسطینیوں نے اس کا شاندار استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :