امریکی ریاست کولوراڈو کی سرکاری عمارت میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کی جگہ پر صدر پیوٹن کی تصویر آویزاں

پیر 30 جولائی 2018 14:01

واشنگٹن۔30 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) امریکی ریاست کولوراڈو میں سرکاری عمارت میں نامعلوم شخص نے ملک کے سابق صدور کے تصاویر والی دیوار پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی تصور لگا دی۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے امریکا کے سابق صدور جارج ڈبلیو بش اور باراک اوباما کی تصاویر کے ساتھ صدر ٹرمپ کی تصویر کے لئے مخصوص کردہ جگہ پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی تصور آویزاں کر دی۔ایک سیاحتی ٹرپ کے دوران اس تصویر کی موجودگی کو دیکھ کر سینیٹر سٹیفن برگ نے اسے ٹویٹر پیغام میں شئیر کیا ہے۔