چارسدہ ‘سٹی پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا

پیر 30 جولائی 2018 19:57

چارسدہ ‘سٹی پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) چارسدہ سٹی پولیس نے 48گھنٹے میں اندھے قتل کیس کا معمہ حل کرتے ہوئے اصل ملزم گرفتار کرکے آلہٰ قتل برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی کی حدود غریب آباد نہر سے 26جولائی کو ایک لاوارث نعش کی اطلاع ملی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے اصل ملزم کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کئے۔

ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان اور ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد خان کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او سٹی غافر اللہ خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے ملزم بخت شیر ولد شمشیر سکنہ حافظ آباد عمرزئی کو 48گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرکے ملزم سے آلہٰ قتل برآمد کیا جبکہ ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم بھی کرلیا۔