Live Updates

ہمیں پورے ملک میں تعلیم کی بہتری کیلئے جنگی بنیادوں پرکام کرنے کی ضرورت ہے،عمران خان

اردوزبان ہماری قومی زبان ہے اوراس کی ترویج کیلئے جوبھی لوگ کام کررہے ہیں وہ دادوتحسین کے مستحق ہیں،عمیرعلی انجم سے ملاقات کے موقع پربات چیت

پیر 30 جولائی 2018 21:06

ہمیں پورے ملک میں تعلیم کی بہتری کیلئے جنگی بنیادوں پرکام کرنے کی ضرورت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہمیں پورے ملک میں تعلیم کی بہتری کے لئے جنگی بنیادوں پرکام کرنے کی ضرورت ہے کوئی بھی پاکستانی اب تعلیم کے معاملے میں تفرقات کاشکارنہیں ہوگاغریب اورامیرکے بچے ایک ہی اسکول میں ساتھ پڑھیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزیدکہاکہ معروف نوجوان شاعر اورصحافی عمیرعلی انجم ادبی دنیامیں اہم اضافہ ہیں اورگزشتہ کئی برس سے وہ جس طرح اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اس پروہ مبارکبادکے مستحق ہیں ان خیالات کااظہارانھوں نے نوجوان شاعراورصحافی عمیرعلی انجم سے ایک ملاقات کے موقع پرکیاان کاکہناتھاکہ اچھی اورمعیاری کتابوں کااضافہ معاشرے سے ذہنی دباوکودورکرناکے لئے انتہائی اہم ہیں عمران خان نے مزیدکہاکہ اردوزبان ہماری قومی زبان ہے اوراس کی ترویج کے لئے جوبھی لوگ کام کررہے ہیں وہ دادوتحسین کے مستحق ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات