نواحی گائوں چپھڑی میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد قتل ، دو شدید زخمی ہو گئے

قتل ہونے والوں میں دو سگے بھائی ہیں ،واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ،دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ‘ پولیس

پیر 30 جولائی 2018 22:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) جنڈ کے نواحی گائوں چپھڑی میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد قتل جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ، قتل ہونے والوں میں دو سگے بھائی ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دیرینہ دشمنی کی بناء پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس کے نتیجے میں تین افراد قتل جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے لاشوں اور زخمیوں کوراولپنڈی منتقل کیا ۔ قتل ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں ۔پولیس نے دو افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :