ورلڈ بینک حکومتی اصلاحات کے لئے افغانستان کو 350 ملین امریکی ڈالرزدے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 31 جولائی 2018 17:13

ورلڈ بینک حکومتی اصلاحات کے لئے افغانستان کو 350 ملین امریکی ڈالرزدے ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2018ء) ورلڈ بینک افغانستان میں حکومتی اصلاحات کے لئے 350 ملین ڈالرز کی گرانٹ فراہم کرے گا اور اس حوالے سے فریقین کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا ہے. ان اصلاحات کا مقصد آمدنی کے بہتر ذرائع پیدا کرنا اور شعبہ خدمات کو موثر بنانا ہے تاکہ حکومتی آپریشنز کی کارکردگی اور فعالیت کو بہتر بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

نئے مالیاتی پیکیج کی مدد سے بزنس ، توانائی اور اراضی کے انتظام کے شعبوں میں اقتصادی اصلاحات کو ترقی دی جائے گی، جس سے معاشی ترقی بڑھے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور تمام افغانوں کے لئے غربت کو کم کرنے میں مدد ملے گی. (وام)

متعلقہ عنوان :