پاکستان اور روس کے درمیان بحری شعبے میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یاداشت پرد ستخط

یہ مفاہمتی یاداشت دونوں ممالک کے درمیان موجود باہمی بحری اشتراک میں مزید اضافے کا باعث ہوگی وائس چیف آف نیول اسٹاف کی رشین فیڈریشن نیوی کے کمانڈراِن چیف سے ملاقات میں گفتگو

منگل 31 جولائی 2018 20:31

پاکستان اور روس کے درمیان بحری شعبے میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یاداشت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جولائی2018ء) پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف ، وائس ایڈمرل کلیم شوکت ان دنوں روس کے سرکاری دورے پر ہیں ۔دورے کے دوران، وائس چیف آف نیول اسٹاف نے منگل کو رشین فیڈریشن نیوی کے کمانڈراِن چیف ایڈمرل ولادیمیرایوانو ِچ کورولیوروس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں واقع سنٹرل نیول میوزیم میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُمور، دوطرفہ بحری اشتراک اور بحرِ ہند کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے بحر ہند میں امن و استحکا م کے قیام کو یقینی بنانے میں حکومت ِ پاکستان کی پالیسیوں کے تناظر میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم و کارکردگی بشمول علاقے کی میری ٹائم سیکورٹی میں پاکستان نیوی کے کردار پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

رشین فیڈریشن نیوی کے کمانڈراِن چیف نے خطے میں بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار اور خدمات کو سراہا۔ملاقات کے بعد ایک اہم تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وائس چیف آف نیول اسٹاف اوررشین فیڈریشن نیوی کے کمانڈراِن چیف نے بحری شعبے میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یاداشت پرد ستخط کئے۔بحری تعاون کی اس مفاہمتی یاداشت کے کامیاب اختتام کو سراہتے ہوئے ددنوں شخصیات نے اس امر کا اظہار کیا کہ یہ مفاہمتی یاداشت دونوں ممالک کے درمیان موجود باہمی بحری اشتراک میں مزید میں اضافے کا باعث ہوگی۔

دورے کے دوران، وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے نیول شپ یارڈ اور رشین نیوی کے فریگیٹ ایڈمرل ماکاروو کا دورہ کرنے کے ساتھ سا تھ ر شین فیڈریشن نیوی ڈے کے موقع پر منعقدہ نیول پریڈ میں بھی شرکت کی۔قبل ازیں، سینٹ پیٹرز برگ بندرگاہ دورے کے دوران پاک بحریہ کے جہاز اصلت کی طرف سے جہاز پر ایک ضیافت کا اہتما م کیا گیا جس میںغیر ملکی اور مقامی شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان اور روس کے درمیان گہرے تعلقات قائم ہیں۔پاکستا ن اور روس کی مضبوط شراکت داری خطے میں امن، استحکام اور تعاون میں اہم کردار ادا کرنے کا باعث بنے گا۔وائس چیف آف نیول اسٹاف کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان اشتراک میں وسعت اور اضافے کا باعث ہو گا۔

متعلقہ عنوان :