اساتذہ اور طلباوطالبات کا ایوان کارکنان پاکستان اور ایوان قائداعظم کامطالعاتی دورہ

منگل 31 جولائی 2018 22:10

لاہور۔31جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) رحمت میموریل سکول اکیڈمی‘ امامیہ کالونی کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور مدرسہ تعلیم القرآن‘ نواز موڑ باگڑیاںکے طلبا اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے قصرِ بہبود‘ ماڈل ٹائون‘جامعہ منظور الاسلامیہ‘ عیدگاہ کینٹ‘جناح اکیڈمی‘ علم دین بلاک بیگم کوٹ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 489تھی۔