عطائیت اور بلالائسنس لیبارٹریوں کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت نے منظم مہم کا آغا زکردیا

منگل 31 جولائی 2018 23:58

لیہ۔ 31جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) عطائیت جیسے گھنائونے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف اور بلالائسنس لیبارٹریوں کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت نے منظم مہم کا آغا زکردیا ہے۔یہ بات سی ای او صحت ڈاکٹرآغاتوحیداحمدخان نے مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر بشیر احمد سمرا،ڈی ڈی ایچ او کروڑ ڈاکٹر محمد ارشد، ڈاکٹر طاہر افتخار چوہدری ،لیہ ڈاکٹر سجاد حسین ،ڈاکٹر قمر ،فارماسسٹ او ر ڈرگ انسپکٹرز موجود تھے۔

ڈاکٹر آغا توحیداحمد خان نے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں منظم پلان کے تحت عطائیت اور اًن رجسٹرڈ لیبارٹریوں کے سو فی صدخاتمے تک مہم کو جاری رکھاجائے اور قواعد وضوابط کے تحت ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ معصوم شہریوں کو ان عناصر سے محفوظ رکھاجاسکے۔