لاہور ہائی کورٹ نے حلقہ پی پی 74 کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا

بدھ 1 اگست 2018 23:06

لاہور ہائی کورٹ نے حلقہ پی پی 74 کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے حلقہ پی پی 74 کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے،عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے میاں مناظر علی رانجھاکامیاب ہوئے تھے،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور امیدوار حلقہ پی پی 74 مہر انصر ہرل نے لاہور ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس میں ریٹرننگ آفیسر کو فریق بناتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ گنتی کے دوران بے ضابطگیاں ہوئی ہیں لہیذا میرے حلقے پی پی 74 میں دوبارہ گنتی کی جائے کیونکہ عام انتخابات میں میرے مد مقابل پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار میاں مناظر علی رنجھا نے51 ہزار 269 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ میں نے 50 ہزار 84 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ میرے حلقہ میں 3 ہزار 608 ووٹ مسترد ہوئے ہیں لہذا میرے حلقہ میں گنتی دوبارہ کی جائے،جس پر لاہور لائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حلقہ پی پی 74 کی دوبارہ گنتی کرنے کا حکم دیا ہے، اس موقع پر دونوں امیدواروں کے سامنے دوبارہ گنتی کرنے کا کہا گیا ہے۔