کیری سوزوکی لڑی بنوٹہ کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے 2سگے بھائیوں سمیت5افراد جاں بحق

جمعرات 2 اگست 2018 23:41

کیری سوزوکی لڑی بنوٹہ کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے 2سگے بھائیوں ..
ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) بکوٹ سے پٹن جانے والی کیری سوزوکی لڑی بنوٹہ کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں 2سگے بھائیوں سمیت5افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بکوٹ سے پٹن جانے والی ایپلائیڈ فار کیری سوزوکی لڑی بنوٹہ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکرکھائی میں گرنے سے ڈرائیور نصیر ولد یونس،2سگے بھائی شہزاد،ارسلان پسران ریاض ،شعیب ولد عزیز اورعائشہ بی بی دختر جہانزیب موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

حادثہ کی اطلاع پر بکوٹ پولیس موقع پر پہنچ آئی اورمقامی افراد کی مدد سے جاں بحق افراد کی نعشیں کھائی سے نکال لی گئیں ہیں۔کیری سوزوکی میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔