لوگوں کو مو ثر تبدیلی اور بڑے فیصلوں کی امید ہے ،فواد چوہدری

ہفتہ 4 اگست 2018 15:40

لوگوں کو مو ثر تبدیلی اور بڑے فیصلوں کی امید ہے ،فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے پارٹی اکابرین کو ناصح بن کر مشورہ دیا ہے کہ تحریک انصاف کی سب سے بڑی اپوزیشن وہ توقعات ہیں جو لوگوں نے ہم سے وابستہ کی ہیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہ ہے کہ ہمارے اکابرین یہ ذہن نشین کر لیں کہ کابینہ کی پوزیشن پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہو گی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی سب سے بڑی اپوزیشن وہ توقعات ہیں جو لوگوں نے ہم سے وابستہ کی ہیں، لوگ جلد اور موثٴْر تبدیلی چاہتے ہیں اور بڑے فیصلوں کی امید رکھتے ہیں۔