لوگوں کو موثر تبدیلی اور بڑے فیصلوں کی امید ہے ،ْ فواد چوہدری

ہفتہ 4 اگست 2018 16:15

لوگوں کو موثر تبدیلی اور بڑے فیصلوں کی امید ہے ،ْ فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لوگ جلد اور موثر تبدیلی چاہتے ہیں اور بڑے فیصلوں کی امید رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی سب سے بڑی اپوزیشن وہ توقعات ہیں جو لوگوں نے ہم سے وابستہ کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی پوزیشن پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہو گی، لوگ جلد اور موثٴْر تبدیلی چاہتے ہیں اور بڑے فیصلوں کی امید رکھتے ہیں۔