کوئٹہ،جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا سابق امیر سید منور حسن کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 4 اگست 2018 22:43

کوئٹہ،جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا سابق امیر  سید منور حسن کی ہمشیرہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2018ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبد الحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امراء ڈاکٹر محمد ابراہیم،بشیر احمدماندائی،زاہداختر بلوچ،میر محمد عاصم سنجرانی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریزمولانا محمد عارف دمڑ، مولانا عبدالحمید منصوری،افتخار احمد کاکڑ،حافظ صفی اللہ ،الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر جمیل احمد کرد، کوئٹہ کے قائمقام امیر ڈاکٹرنعمت اللہ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحومہ بہن نے اپنی پوری زندگی غلبہ دین کی جدوجہد میں گزاری ۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس اور لواحقین و خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔