افغانستان ، خودکش حملے میں تین غیرملکی فوجی ہلاک ، تین اہلکار زخمی

اتوار 5 اگست 2018 19:10

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2018ء) مشرقی افغانستان میں اتوار کے روز ایک خودکش بمبار نے حملے میں گشت پر مامور تین غیرملکی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے ،یہ بات نیٹو کے ملک میں مشن نے کہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس نے ایک بیان میں کہا کہ تین ریزولیوٹ سپورٹ سروس ممبران اس وقت خودکش حملے میں ہلاک ہوگئے جب وہ مشرقی افغانستان میںافغان فورسز کے ساتھ مشترکہ گشت پر مامور تھے ۔اس نے ہلاک شدگان کی شناخت بتائے بغیر کہا کہ گشت پرمامور ایک امریکی اور دو افغان فوجی زخمی ہوئے ہیں ۔صوبائی گورنرکے ترجمان وحیدہ شاہکار نے بتایا کہ حملہ پیدل چلنے والے اکیلے بمبار نے صبح چھ بجے کابل سے 60کلومیٹر شمال میں واقع صوبہ پروان کے شہرچاریکر میں کیا۔