نامزد وزیرخزانہ اسد عمر گھوڑے سے گر زخمی ہوگئے

اسد عمر کے پاؤں پر چوٹ لگی ہے،اسد کوکمر کی تکلیف بھی ہے، پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 اگست 2018 22:59

نامزد وزیرخزانہ اسد عمر گھوڑے سے گر زخمی ہوگئے
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصا ف رہنماء اسد عمر گھوڑے سے گر زخمی ہوگئے، گھوڑے سے گر زخمی ہونے پر اسد عمر کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اورآئندہ حکومت میں نامزد وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر گھڑ سواری کے دوران گھوڑے سے گر کر زخمی ہوگئے۔ ذرائع کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھوڑے سے گر کرزخمی ہونے پر اسد عمر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسد عمر کو پہلے بھی کمر کی تکلیف تھی۔ اسد عمر کے پاؤں پر چوٹ لگی ہے۔ اسد عمر کو حلقے میں خطاب کے بعد گھوڑے پر سوار کیا گیا تھا۔ اسد عمر کو کمر میں تکلیف کے باعث مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔