ایران میں حکومت مخالف احتجاج، کئی شہروں میں موبائل، انٹرنیٹ بند سروس بند، کرفیو نافذ

پیر 6 اگست 2018 15:49

ایران میں حکومت مخالف احتجاج، کئی شہروں میں موبائل، انٹرنیٹ بند سروس ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2018ء) ایران کے مختلف شہروں میں اتوار اور سوموار کی درمیانی شب ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

قٴْم اور کرج جیسے دو بڑے شہروں میں احتجاج کی لہر میں کمی لانے کے لیے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے جب کہ کئی علاقوں میں کرفیو بھی لگایا دیا گیا ہے۔’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق شمال مغربی تہران کی اکباتان کالونی میں سیکڑوں افراد حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین سخت غصے میں تھے اور انہوں نے ’آمریت مردہ باد‘ کے نعرے بھی لگائے۔