Live Updates

شوکت خانم فلائی اوور 25اگست تک مکمل کر لیا جائے گا‘ڈی جی ایل ڈی اے کو چیف انجینئر کی بریفنگ

پیر 6 اگست 2018 19:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے گزشتہ روز شوکت خانم ہسپتال چوک میں زیر تعمیر فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور اسے جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی -اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے بتایا کہ یہ منصوبہ 93کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے اس کا 90فیصد سے زیادہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے - انہوںنے بتایا کہ اسے 25اگست تک مکمل کرنے کے لئے اضافی لیبر لگادی گئی ہے -چیف انجینئر نے بتایا کہ شوکت خانم چوک سے رائے ونڈ روڈ تک خیابان جناح کی توسیع اور اسے سگنل فری کرنے کا منصوبہ بھی 46کروڑ روپے سے مکمل کیا جا رہا ہے اور اس کے لئے بھی 25اگست کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات