ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس،شریک ملزم کی درخواست مسترد

ملزم اقبال زیڈ احمد نے احتساب عدالت کو 6 ماہ کیلئے غیر حاضری کی درخواست دی تھی

پیر 6 اگست 2018 19:56

ڈاکٹر عاصم کرپشن کیس،شریک ملزم کی درخواست مسترد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) احتساب عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کریشن کیس میں شریک ملزم اقبال زیڈ احمد کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی ہے۔پیر کو ملزم اقبال زیڈ احمد نے احتساب عدالت کو 6 ماہ کیلئے غیر حاضری کی درخواست دی تھی ،جس نے مسترد کردیاگیا ہے ،وہ ڈاکٹر عاصم کے ساتھ 17 ارب روپے کی کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیساتھ کرپشن میں شریک ملزم کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور کہا کہ ملزم اقبال زیڈ احمد نے بیرون ملک دروں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم اقبال زیڈ احمد نجی طور پر ایل این جی ٹرمینل بنارہے ہیںاور انہیںکاروبارکے حوالے سے یورپ،چین اور سنگا پور سمیت متعدد ملکوں کے دورے کرنے ہیں۔ماضی میں ملک کے حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے بیرون ملک میٹنگز ہوتی رہی ہیں تاہم وزارت داخلہ کو ملزم اقبال زیڈ احمد کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔