کانگو بخار سے بچائو کیلئے اس مرض کے وائرس (کانگو وائرس ) کی حفاظتی سپرے مہم کا آغاز

پیر 6 اگست 2018 20:32

کانگو بخار سے بچائو کیلئے اس مرض کے وائرس (کانگو وائرس ) کی حفاظتی سپرے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء)ڈپٹی کمشنر دیر پائیںسرمد سلیم اکرم کی ہدایت پر ضلع میں کانگو بخار سے بچائو کیلئے اس مرض کے وائرس (کانگو وائرس ) کی حفاظتی سپرے مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ دیر پائیں نے ضلع لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ دیرپائیں کے تعاون سے مذکورہ مہم شروع کیاہے جس کے ذریعے کانگو وائرس سے بچائو کیلئے گھر یلو اجانوروں میں موجود چیچڑوں کو تلف کرنے کیلئے مفت سپرے کروایا جائے گا اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیوسٹاک عوام کو اپنی بھرپور خدمات فراہم کرے گا۔ عوام الناس اس مہم کے حوالے سے ہر طرح کی معلومات اور تعاون حاصل کرنے کیلئے فون نمبرز 0945-9250107 اور 03339344796 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔