یوم آزادی نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کا افتتاح

پیر 6 اگست 2018 23:06

یوم آزادی نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کا افتتاح
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2018ء) یوم آزادی 10 واں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چیمپین شپ کا نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر رنگا رنگا تقریب میں افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر نیشنل بینک کے صدر سعید احمد، ایس کیوجی کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک، شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم اور پاکستان بلیرڈ اینڈاسنوکر ایسوسی ایشن صدر منور حسین نے خطاب کیا۔

نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے بریک لگا کر اسنوکر کا فتتاح کیا اورخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک ہمیشہ کھیلوں کی سرپرستی کرتا رہے گا اور اقبال قاسم صرف کرکٹ کے نہیں بلکہ نیشنل بینک شعبہ کھیل کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل بینک اسنوکر کی گذشتہ 10 سال سے سرپر ستی کر رہا ہے ہم نے حال ہی میں ایک اور کیوئسٹ نسیم اختر کو نوکری دی ہم چاہتے ہیں کے اسنوکر میں پاکستان کا نام دنیا کے صف اول کے کھلاڑیوں میں شمار کیا جائے ۔

(جاری ہے)

شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے صدر بینک کی سرپر ستی میں ترجیحی بنیادوں پر نیشنل بینک اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین نے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسنوکر جس مقام پر آج ہے اس کی وجہ صرف نیشنل بینک ہے جس طرح یہ کھلاڑیوں کی سرپر ستی کررہے ہیں۔

آخر میں ایس کیوجی کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک نے آئے ہوئے مہمانوں، الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض عظمت اللہ خان نے سرانجام دئیے۔ تقریب کے آغاز میں مظہر خان نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت سے حاصل کی۔ کرکٹ ، ہاکی ،فٹبال کے علاوہ افشاں شکیل ،ارشد حسین ، انور فاروقی ،علیم خان موسی ، نوید کپاڈیہ ، سلیم ولی ،محمدآصف احمد خان ،زاہد شہاب، علی زیب، ابوز ر امرائو، پرویز اقبال، عارف بھوپالی، شعبہ اسپورٹس سے اور مختلف شعبہ ہائے زند گی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔