ْ عید الاضحیٰ کے سلسلہ میں سالانہ مویشی میلہ ، فیشن شواور مقابلہ حسن و وزن 10اگست کو ہو گا

منگل 7 اگست 2018 17:01

فیصل آباد۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) عید الاضحیٰ کے سلسلہ میں سالانہ عظیم الشان بکرا ، چھترا ، دنبہ ، بچھڑا ، اونٹ میلہ ، فیشن شو و مقابلہ حسن و وزن جمعہ 10اگست کو فیصل آباد میں منعقد ہو گا جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بکرے کے مالک کو اڑھائی لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔میلہ ، فیشن شو ومقابلہ حسن کے آرگنائزر چوہدری عطا ء محمد گجر نے بتایاکہ لال ملز چوک فیکٹری ایریا فیصل آباد میں یہ میلہ گزشتہ 20سال سے ہر سال عید الاضحیٰ کی آمد کے سلسلہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

انہوںنے بتایاکہ قربانی کے جانوروں کی بہتر پرورش کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اس میلہ کے انتہائی مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں اور شہریوں کو بہترین جانور دیکھنے کا موقع ملنے سمیت انہیں بھی قربانی کے جانور پالنے کی ترغیب حاصل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مقابلہ میں شرکت کرنے والے بھاری بھر کم جانوروں کے وزن جمعہ کو صبح 7بجے لال ملز چوک میں کئے جائیں گے۔

انہوںنے بتایاکہ پہلے نمبر پر آنے والے بکرے کے مالک کو اڑھائی لاکھ،دوسری پوزیشن والے کو ایک لاکھ جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے بکرے کے مالک کو 25ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ انہوںنے بتایاکہ مقابلہ میں پہلے نمبر پر آنے والے چھتر ے کے مالک کو ایک لاکھ ،دوسرے نمبر والے کو 50ہزار ،تیسری پوزیشن پر آنے والے کو 25ہزار جبکہ پہلے نمبر پر آنے والے اونٹ کے مالک کو 50ہزار،دوسرے کو 25ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 10ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

انہوںنے بتایاکہ چکی دنبہ کیٹیگر ی پر پہلا انعام50ہزار،دوسرا 25اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 10ہزار روپے انعام دیا جائے گا جبکہ سب سے زیادہ وزنی بچھڑے کے مالک کو 50ہزار،دوسرے نمبر والے کو 25اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 10ہزار روپے انعام ملے گا۔انہوںنے مزید بتایا کہ بھینساکیٹیگری کیلئے بھی یہی انعامات رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :