ڈی آئی خان ‘ گھریلو ناچاقی پرخاتون نے زہریلی دوا کھا کر خود کشی کرلی

منگل 7 اگست 2018 19:17

ڈی آئی خان ‘ گھریلو ناچاقی پرخاتون نے زہریلی دوا کھا کر خود کشی کرلی
ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر انیس سالہ شادی شدہ خاتون نے زہریلی دوا کھا کر خود کشی کرلی ،لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ۔ڈیرہ کے نواحی علاقہ بگوانی شمالی میںر ۔

(جاری ہے)

بی بی نے گھریلو ناچاقی اور آئے روز کے جھگڑوں سے بیزار ہوکر گھر میں موجود گندم محفوظ کرنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی اور جاں بحق ہوگئی ۔متوفیہ کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ۔پولیس نے واقعہ کی چھان بین شروع کردی ۔