اٹک،محکمہ زراعت کسان بھائیوں کی رہنمائی اور بہتری کے لیے ہمہ دم کوشاں ہے،سجاد حیدر

جڑی بوٹیاں گندم اور دیگر فصلوں میں کھاد ، پانی اور بارشوں سے اگتی ہیں کرم کش ادویات کے استعمال سے ختم ہو سکتی ہیں،ڈائریکٹر توسیع زراعت راولپنڈی ڈویژن کا تقریب سے خطاب

منگل 7 اگست 2018 22:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) محکمہ زراعت کسان بھائیوں کی رہنمائی اور بہتری کے لیے ہمہ دم کوشاں ہے زمیندار گندم اور دیگر فصلوں کی بروقت تیاری کر کے جڑی بوٹیوں اور فاضل مادوں سے جان چھڑا سکتے ہیں محکمہ زراعت کی ہدایات پر عمل پیرا ہونے والے کسان بھائیوں کو گندم اور دیگر فصلوں کی آمدن میں خاظر خواہ اضافہ ہو گا بروقت ہل دینے سے کافی حد تک جڑی بوٹیاں ختم ہو جاتی ہیں اور جو جڑی بوٹیاں گندم اور دیگر فصلوں میں کھاد ، پانی اور بارشوں سے اگتی ہیں وہ کرم کش ادویات کے استعمال سے ختم ہو سکتی ہیں ان خیالات کاا ظہا ر ڈائریکٹر توسیع زراعت راولپنڈی ڈویژن سجاد حیدر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اقبال ، زراعت آفیسر ظفر اقبال نے دکھنیر گاؤں میں فارمر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا تقریب میں علاقہ بھر سے زمینداروں اور محکمہ زراعت کے عملہ نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ بروقت ہل چلانے سے جڑی بوٹیوں کے خاتمے میں مدد ملتی ہے اور بعد ازاں فصل کے ساتھ جو بوٹیاں پیدا ہوتی ہیں اُن کے خاتمہ میں بھی مدد ملتی ہے محکمہ زراعت کے افسران نے کسانوں کو اس موقع پر قیمتی مشورے بھی دیے اور کہا کہ محکمہ زراعت اٹک کے دفاتر کسانوں کے لیے کھلے ہیں کسان بھائی دفاتر ٹائم کے اوقات میں کسی بھی مشورہ کے لیے رجوع کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :