روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے بنگلہ دیشی حکومت کی مدد کی اپیل

مسئلہ کا جامع حل تلاش کرنے کے لئے بھی کام کرنا ہو گا ، یو این ایچ سی آر

بدھ 8 اگست 2018 15:45

روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے بنگلہ دیشی حکومت کی ..
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) پناہ گزینوں بارے اقوام متحدہ کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر ) کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے ایشیا بحرالکاہل ریجن کے حکومتی نمائندوں اور کاروباری لیڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ان 7 لاکھ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے طور ان کے معاملے پر بنگلہ دیشی حکومت کی مدد کریں جنہوں نے میانمارکی ریاست راکھائین میں مظالم اور تشدد کے باعث گذشتہ سال سے بنگلہ دیش میں پناہ حاصل کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گرانڈی نے بالی میں 26 ممالک کے وزراء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمیں راکھائین سٹیٹ سے تعلق رکھنے والے رو ہنگیا مسلمانوں کے مسئلہ کا جامع حل تلاش کرنے کے لئے بھی کام کرنا ہو گا تاکہ انہیں کوئی اپنے علاقہ سے نکلنے پر مجبور نہ کرسکے ۔ واضح رہے کہ بالی پراسس میں 48 ممالک کی حکومتیں اور 4 بینالاقوامی ادارے شامل ہیں اور ان اداروں میں یو این ایچ سی آر ، انٹر نیشنل آرگنائیزیشن فار مائیگریشن اور یو این آفس آن ڈرگز اینڈ کرائم شامل ہیں ۔