فلسطینیوں کو قتل کرنے کا انعام ،اسرائیلی فوجی کو اعلیٰ عہدے پر ترقی دیدی گئی

بدھ 8 اگست 2018 18:19

فلسطینیوں کو قتل کرنے کا انعام ،اسرائیلی فوجی کو اعلیٰ عہدے پر ترقی ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) صہیونی ریاست فلسطینیوں کے قتل عام کیلئے فوج کو کئی طرح کی ترغیبات دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ فلسطینیوں کو قتل کرنیوالے فوجیوں کو ہمیشہ اعزاز واکرام سے نوازنے کیساتھ ساتھ انہیں اعلیٰ عہدوں پر ترقیاب کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی عبرانی اخبارکی رپورٹ کے مطابق کرنل یسرائیل شومر کو تین سال قبل ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کرتے دکھایا گیا تھا، اسے فلسطینیوں کو قتل کرنے کے صلے میں کرنل کے عہدے سے بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق ’کرنل یسرائل شومر‘ کو ’ناحال‘ فوجی بریگیڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔صہیونی فوج کے سربراہ جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے کرنل یوفال گاز کو چھاتہ بردار بریگیڈ کا سربراہ اور کرنل ازحاق کوہین کو گیواتی بریگیڈ کا بریگیڈ کمانڈر مقرر کیا ہے۔کرنل شومر نے تین سال پیشتر سنگ باری کرنیوالے فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کرکے اسے شہید کردیا تھا۔ بعد ازاں اس کی تصاویر منظرعام پر آئی تھیں جن نے اسے ایک فوجی کوگولیاں مارتے دکھایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :