محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گاچا کی کاشت جاری رکھنے کی ہدایت کر دی

بدھ 8 اگست 2018 23:32

فیصل آباد۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گاچا کی کاشت جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار 31 اگست تک گاچا کی کاشت مکمل کر لیں اور کاشت کیلئے 32 سی35 کلوگرام فی ایکڑ صحت مند بیج استعمال کریں نیز اگیتے کاشتہ گاچے کو پہلی آبپاشی کے ساتھ ڈیڑھ بوری یوریا بھی ضرور ڈالیں تاکہ اچھی فصل حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجما ن نے کہاکہ گاچے کو کاشت کے بعد 2 بوری نائٹروفاس اور نصف بوری پوٹاش فی ایکڑ بھی ڈالی جائے۔