ابوظہبی میں تین روز بعد حدِ رفتار میں تبدیلی واقع ہو جائے گی
12 اگست 2018ء سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی رعایت والے بفرز ہٹا لیے جائیں گے
محمد عرفان جمعرات 9 اگست 2018 13:33
(جاری ہے)
کافی عرصے سے دارالحکومت کی سڑکوں پر بفرز نصب ہیں جن کے باعث ڈرائیور حضرات کو مقرر کردہ حد رفتار سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرنے کی رعایت حاصل تھی تاہم اب اس رعایت کو ختم کر دیا گیا ہے۔
نئی حد رفتار کا مقصد سڑکوں پر حدِ رفتارکم کر کے حادثات میں کمی لانا ہے۔ تیز رفتاری کے باعث رُونما ہونے والے حادثات میں ہر سال سینکڑوں افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں اور متعدد عمر بھر کی معذوری کا شکار ہو بیٹھتے ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ کا اولین مقصد انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے۔ ڈرائیور حضرات کو 12 اگست 2018ء کے بعد ڈرائیونگ کرتے ہوئے محتاط رہنا ہو گا‘ خصوصاً حدِ رفتار کی پابندی کو یقینی بنانا ہو گا۔ اگر 80 کلومیٹر حدرفتار والی سڑک پر کوئی 81 کلومیٹر کی رفتار کو بھی پہنچتا ہے تو اُسے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جنوری 2018ء میں ابو ظہبی پولیس نے بتایا تھا کہ 2017ء میں ریاست میں ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 46 لاکھ افراد کو جرمانے کے ٹکٹ تھمائے گئے۔ ان جرمانوں میں سے اکثریت کا تعلق تیز رفتاری سے تھا۔ مجموعی طور پر 38 لاکھ افراد کو حدِ رفتار سے تجاوز کرنے پر جرمانے ادا کرنے پڑے۔ جبکہ 2016ء میں حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانوں کی تعداد 37 لاکھ تھی۔ رواں سال کے دوران تیز رفتاری کی بناء پر عائد ہونے والے جرمانوں کی تفصیل سے پولیس نے آگاہ نہیں کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.