مقبوضہ بیت المقدس، صہیونی بلدیہ نے فلسطینیوں کو متعدد رہائشی مکانات کی مسماری کے نوٹس جاری کردیئے

جمعرات 9 اگست 2018 21:06

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) قابض صہیونی بلدیہ نے العیساویہ کے مقام پر فلسطینیوں کو متعدد رہائشی مکانات کی مسماری کے نوٹس جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

العیساویہ کی فالو اپ کمیٹی کے رکن محمد ابو الحمص نے بتایا جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صہیونی بلدیہ کے ایک گروپ نے گزشتہ روز متعدد کالونیوں پر چھاپہ مارا اسرائیلی پولیس کی طرف سے یہودی بلدیہ کے عملے کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔

انہوں نے العیساویہ میں متعدد فلسطینیوں کے مکانات غیرقانونی قرار دے کر مسمار کرنے کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ صہیونی حکام کی طرف سے جن مکانات کو خالی کرنے کے بعد مسمار کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں وہ پانچ سے 20 سال سے آباد ہیں۔فلسطینی سماجی کارکن کے مطابق قابض فوج کی طرف سے القدس میں فلسطینیوں کے مکانات مسماری روز کا معمول بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :