پاکستان فارمسٹ ایسوسی ایشن سندھ کا سیمینار 11اگست ہو گا

ایس آئی یو ٹی اور ایم ایم آئی ڈی ایس پی سیمینار کی میزبانی کریں گے

جمعرات 9 اگست 2018 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2018ء) پاکستان فارمسٹ ایسو سی ایشن سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان فارمسٹ ایسوسی ایشن سندھ کا سیمینار 11اگست بروز ہفتہ صبح ۹ سے ۲۱ بجے پانچویں منزل HSDOCہال میں ہو گا ۔

(جاری ہے)

سیمینار کی میزبانی ایس آئی یو ٹی اور ایم ایم آئی ڈی ایس پی کریں گے ،سیمینار میں اینٹی بائیٹک میڈیسن کے حوالے سے ڈاکٹرز اور عوام میں شعور بیدار کیا جائے گا۔

سیمینار میں کراچی اور سندھ بھر سے پاکستان فارمسٹ ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر ادیب رضوی،ڈاکٹراجمل ھدیٰ بھٹو،ڈاکٹرمرزا تنویر بیگ،ڈاکٹرقیصر محمد،ڈاکٹر احسان میمن،ڈاکٹر دلاور علی جاکھرانی،ڈاکٹر شہزاد حسین قریشی،ڈاکٹر سدرہ خان،ڈاکٹر عاجز احمد،ڈاکٹر ماجد حسین کے علاوہ سینکڑوں لوگ شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :