جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے مزید دو میچ کل کھیلے جائیں گے

جمعہ 10 اگست 2018 13:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) اسلا م آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے مزید دو میچ کل ہفتہ کو کھیلے جائیں گے،ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں اکبر کلب کا مقابلہ بولان سے جبکہ جی نائن گرائونڈ میں روور کلب کا مقابلہ ذیشان کلب سے ہوگا،ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے،ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہی-