احتیاطی تدابیر اپنا کر کانگووائرس سے بچا جا سکتا ہے، ڈاکٹر سکندر

جمعہ 10 اگست 2018 17:44

احتیاطی تدابیر اپنا کر کانگووائرس سے بچا جا سکتا ہے، ڈاکٹر سکندر
سرگودھا۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات نے کہا ہے کہ کانگو وائرس ایک خاص کیڑے (چیچڑ ) کے ذریعے پھیلتا ہے جو جسامت میں جوں سے تھوڑا بڑا ہوتا ہے، یہ کیڑا جانوروں کی کھال میں چمٹا رہتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ اس بیماری کی بڑی علامات بخار، جسم پر سرخ دھبے ، جسم میں درد، کمر میں درد، جس میں خون کا رسنا وغیرہ شامل ہیں،مویشی منڈی میں جاتے وقت ہلکے رنگ یا سفید کپڑے پہنیں تاکہ چیچڑ کا برقت علم ہو سکے، اگر کپڑوں یا جسم پر چیچڑ لگ جائے تو اسے دستانے پہن کر اتاریں۔