چترال میں امتحانی نتائج سے دلبرداشتہ ایک اور طالبعلم کی خودکشی

جمعہ 10 اگست 2018 18:10

چترال میں امتحانی نتائج سے دلبرداشتہ ایک اور طالبعلم کی خودکشی
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) چترال میں امتحانی نتائج میں کم نمبر آنے پر 3 طلبا کے بعد ایک اور طالب علم نے بھی دل برداشتہ ہوکر خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹیسٹ میں کم نمبر آنے پر طالب علم اسکالر شپ حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا ،ْ اس کے دو قریبی دوست اسکالر شپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ طالب علم نے اپنے امتحانی نتائج موصول ہونے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مارلی تھی۔متوفی کے دوست نے بتایا کہ وہ زندہ دل انسان تھا اور ایک خوش باش زندگی گزار رہا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ میں ابھی تک یہ ماننے کو تیا ر نہیں کہ اس نے خودکشی کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :