محمود خان اچکزئی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ سرائیکی ، پشتون اور سندھی زندہ باد سے مشروط کر دیا

ہفتہ 11 اگست 2018 15:20

محمود خان اچکزئی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ سرائیکی ، پشتون اور سندھی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) پختونخواہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ اس وقت لگائوں گا جب ملک میں پشتون، سرائیکی اور سندھی زندہ باد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار محمود خان اچکزئی نے ہفتہ کے روز ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کی سالمیت سخت خطرے میں ہے اور تمام پارٹیوں سے ایک فیڈریشن بنتی ہے ۔

لہذا ہر ایک کو ایک جیسا حق دیا جائے لیکن یہاں پرکچھ لوگ فیڈریشن کی ساکھ کو ردی کے کاغذ کی طرح ایک طرف اٹھا کر پھینک دیتے ہیں جس سے ملک میں فیڈریشن بالکل چل ہی نہیں سکتی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے پاکستان زندہ باد کہنے سے کچھ نہیں ہو گا جب تک ملک میں پشتون ، سرائیکی اور سندھی زندہ باد نہیں ہو جاتے ہیں ۔ ۔