ایرانی انقلابی گارڈز کا عراق سے آنیوالے 10 دہشت گردوں کوہلاک کر نے کادعوی

ہفتہ 11 اگست 2018 19:03

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) ایران کی انقلابی گارڈزنے ہفتہ کے روزکہاہے کہ ںنے ایک دہشتگردٹیم کے کم ازکم 10ارکان کوہلاک کردیاہے ،جوکہ گزشتہ رات عراق سے ملک میں داخل ہوئے تھے ۔ گارڈزکی زمینی افواج کے ڈویژن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ حملہ آورمغربی آذربائیجان کے شمال مغربی صوبہ اوشناویہ کے نزدیکی سرحدی علاقے کے ذریعے داخل ہوئے ۔

(جاری ہے)

اس کاکہناہے کہ شدیدجھڑپ کے دوران کم ازکم 10دہشتگردوں کوہلاک کیاگیااوردیگرزخمی ہوئے ۔ بیان میں مزیدکہاگیاہے کہ اس دہشتگردٹیم کے خاتمے کے بعدبھاری تعدادمیں ہتھیار،گولہ باروداورمواصلاتی آلات قبضے میں لئے گئے ہیں ۔ ایران کوعلاقے میں کردش باغیوں سے دیرینہ خطرہ لاحق ہے اورامریکہ سعودی عرب اوراسرائیل پرمزاحمت کی حمایت کرنے کاالزام عائدکرتاہے۔