ایران پر اقتصادی پابندیوں میں مراکش کا امریکا کا ساتھ دینے کا اعلان

مراکشی حکومت نے ایران سے قالین کی درآمدات بند، بنکوں کو لین دین روکنے کے احکامات کردیئے

اتوار 12 اگست 2018 12:10

رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) افریقی ملک مراکش نے امریکا کی طرف سے ایران پر سابقہ اقتصادی پابندیوں کی بحالی کی حمایت کرتے ہوئے تہران کے ساتھ ہرطرح کا تجارتی لین دین ختم کرنے اور امریکا کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے اعلان کے بعد مراکش کی طرف سے کہا گیا ہے کہ رباط نے تہران کے بنکوں کے ساتھ لین دین، ایرانی قالین کی درآمد اور دیگر مصنوعات کی خریداری بند کردی ہے۔

(جاری ہے)

مراکشی وزارت خارجہ وعالمی تعاون کی طرف سے ملک کے تمام بنکوں کو ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کا تبادلہ نہ کریں۔ یہ اقدام امریکا کی طرف سے مراکش کو ایران پر پابندیوں کے فیصلے کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 2015ء کو ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پایا معاہدہ ختم کردیا تھا اور ساتھ ہی ماضی میں لگائی گئی اقتصادی پابندیاں ایک بار پھر بحال کردی تھیں۔ امریکا کی طرف سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کا اگلہ مرحلہ نومبر میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :