شا نگلہ سمیت ضلع بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ،عوام سراپا احتجاج

اتوار 12 اگست 2018 19:00

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) شا نگلہ سمیت ضلع بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ اورناروا لوڈ شیڈنگ جاری،اب پورا پوار دن بجلی بندش کا سلسلہ جاری ،محکمہ واپڈا میں سٹاف کی کمی کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئی ، گریڈ سٹیشن کے اہلکاروں کا قبلہ درست کیا جائے ۔شانگلہ میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ دن بجلی بند رہتا ہے ۔

چھوٹے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا اورمقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کے حالت خراب،شانگلہ کے منتخب نمائندے خاموش تما شائی بنے ہیں۔ عوامی حلقوں کا شدید رد عمل ،ناروا لوڈ شیڈنگ کے بعد مسلسل بجلی بندش کو فوری طور ختم کیا جائے، عوامی حلقوں کا مطا لبہ۔ بجلی کریک ڈائون تاجروں کی احتجاج کی دھمکی۔

(جاری ہے)

شانگلہ میں غیر اعلانیہ کئی گھنٹے لوڈ زشیڈنگ کے بعد اب پوری پوری دن بجلی بندہونے سے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، گریڈسٹیشن کوٹکے عوام کیلئے عذاب بن گیا ہے۔ بجلی کی طویل کریک ڈائون سے کاروباری زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے ، دوسری جانب سٹاف کی کمی کی وجہ سے مسلسل اووربلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،غریب عوام بل جمع کرنے سے قاصر، شانگلہ میں کوئی انڈسٹری یا کوئی فیکٹری موجود نہیں تاہم غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور منتخب نمائندوں کی نااہلی کے مترادف ہے،دوسری جانب شانگلہ میں مسلسل لوڈ شیڈنگ سے ہسپتالوں میں مریض کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، عوامی حلقوں اور تاجروں نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے پیسکو خیبر پختونخوا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شانگلہ میں جاری ناروا لوڈ شیڈنگ ،اووربلنگ کا سلسلہ ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،شا نگلہ میں محکمہ واپڈا میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

شانگلہ ضلع بھرمیں بجلی کی ناروالوڈ شیڈنگ نے عوام کے ناک میں دم کردیا ،ہر ایک گھنٹے کے بعدتین تین گھنٹے بجلی بند۔ بجلی کے طویل بریک ڈائون نے کاروبار سمیت سرکاری نظام سمیت ٹھپ ہوکر رہ گیا ۔ ہسپتالوں میں مریضوں کو بھی شدید مشکلات۔ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ایکسرے مشینزاور لیبارٹریز بند ۔شانگلہ کے بیشتر گرم علاقوں میں پانی کی قلت شروع ہوگئی۔

بجلی سے چلنے والے چھوٹے کاروبار مکمل طور پر بند رہے ۔ ایک ہفتہ سے جاری بریک ڈائون کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے ، تاجر تنظیموں نے بھی احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔ شانگلہ بھر اور مضافاتی علاقوں میں غیر اعلانیہ مسلسل لوڈ شیڈنگ نے عوام کو انتہائی پریشان کر رکھا ہے ، ہر ایک گھنٹے کے بعد تین تین گھنٹے بجلی بند رہتی ہے جس سے کاروبار سمیت سرکاری نظام بھی مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ،ہسپتالوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ایکسرے مشینز اور لیبارٹریز بند ہیں ،جس کی وجہ سے مریضوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے ۔

شانگلہ ایک پسماندہ ضلع ہے جس میں نہ کوئی فیکٹری ہے اور نہ کوئی کارخانہ موجود ہے ، اس کے باوجود بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ شانگلہ کے عوام کے ساتھ انتہائی ظلم کے مترادف عمل ہے ، بجلی سے چلنے والے چھوٹے کاروبار مکمل طور پر بند رہے ہیں جن سے معاشی مسائیل نے جنم لیا ہے ، عوام اور تاجر تنظیمیں ان حالات سے انتہائی پریشان ہوکر احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔شانگلہ کے بیشتر گرم علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت شروع ہوگئی ہے مساجد میں وضو کیلئے بھی پانی میسر نہیںاور درجہ حرارت بھی روز بروز بڑھتی جارہی ہے ۔۔