خصوصی حج پرواز پی کے 2077 میں بڑی گنجائش والے طیارے کی عدم دستیابی کے باعث 60 عازمین آف لوڈ کرنے پڑے،پی آئی اے ترجمان

اتوار 12 اگست 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) اتوار کو کراچی سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی خصوصی حج پرواز پی کے 2077 میں بڑی گنجائش والے طیارے کی عدم دستیابی کے باعث تقریبا 60 عازمین حج بہ امر مجبوری جانے سے رہ گئے۔

(جاری ہے)

ان عازمین حج کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 پر ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے رہ جانے والے عازمین حج کو قیام و طعام کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :