سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیل سٹین اور شان پولاک کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

اتوار اگست 21:50

لارڈز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2018ء) مایہ ناز انگلش فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقن بائولرز ڈیل سٹین اور شان پولاک کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح براڈ زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرز کی فہرست میں دسویں نمبر پر آ گئے ہیں، انہوں نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں چیتشور پوجارا اور اجنکیا راہانے کو آئوٹ کر کے سٹین اور پولاک کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑا، سٹین اور پولاک نے مشترکہ طور پر 421 وکٹیں لے رکھی تھیں، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :