بھارت میں 70 ایکڑرقبے پر ہائی ٹیک سبزی منڈی کاقیام

پیر 13 اگست 2018 11:24

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور ہریانہ کی سرحد پر واقع ٹیکری خام پور میں 70 ایکڑ رقبے پر ہائی ٹیک سبزی منڈی کے قیام کا منصوجلد نافذ کیا جائے گا۔ بھارتی خبررساں ادرے کے مطابق نئی دہلی اور ہریانہ میں 70 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہائی ٹیک سبزی منڈی قائم کی جائے گی جس کا اعلان اسی سال وزیر شہری ترقیات گوپال رائے نے جد ید طرز کی منڈی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے پر 800کروڑ خرچ کئے جائیں گے۔ آزاد پور اے پی ایم سی کے چیئرمین عادل احمد خان نے بتایا کہ سبزی منڈی عصرحاضر کی تمام سہولتوں سے آراستہ ہوگی۔ یہاں پارکنگ، بینک، کلینک، جنرل اسٹورز ،کسانوں کو ٹھہرنے کیلئے کمرے بھی بنائے جائیں گے۔بھارت کی مختلف ریاستوں سے آنے والے تاجروں کے لئے گیسٹ ہاؤس بھی تعمیر کیا جائے گا۔یہاں کولڈ اسٹوریج بھی قائم ہوگا جہاں سبزیوں اور پھلوں کو ذخیرہ کیا جاسکے گا۔ انھوں نے کہاکہ یہ سبزی منڈی بھارت کی پہلی ہائی ٹیک منڈی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :