1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

پیر 13 اگست 2018 14:09

1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی
فیصل آباد۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) مرکز قومی بچت حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل 15اگست بروزبدھ کو منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے اے پی پی کو بتا یا کہ یہ قرعہ اندازی رواں سال کی 24 ویں اور مجموعی طور پر 75ویں قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 10لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 18500روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔

انہوںنے بتا یا کہ مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔انہوںنے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی کی عمارت میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔انہوںنے بتایا کہ اس موقع پر شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب انعام یافتگان کا چنائو کیا جائے گا۔