پی ٹی وی لاہور کے شعبہ حالات حاضرہ کا بھی یوم آزادی پر مختلف ٹاک شوز کا اہتمام

پیر 13 اگست 2018 21:54

پی ٹی وی لاہور کے شعبہ حالات حاضرہ کا بھی یوم آزادی پر مختلف ٹاک شوز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پی ٹی وی لاہور کے شعبہ حالات حاضرہ نے بھی یوم آزادی پر مختلف ٹاک شوز کا اہتمام کیا ،جنہیں جنرل منیجر عبدالحمید قاضی کی ہدائت پر کرنٹ آفیئر کی سر براہ مبشرہ سلطان نے مانیٹر کیا ۔ پروڈیوسر عمر خان اور عارف یونس نے پروگرام "پاکستان نا گزیر تھا " کی ریکارڈنگ مینار پاکستان کے سائے تلے کی اور اس کی میزبانی کے فرائض صوفی اور حامد ولید نے ادا کئے ۔

(جاری ہے)

پروگرام میں معروف شاعر ،ادیب اور دانشور امجد اسلام امجد ،گلوگار ابرار الحق، عارف لوہار ، پاکستان کی پہلی موٹر سائیکلسٹ چیمپئن زینت، والد شاہداورسپورٹس گرل انوشے نے بطور مہمان شرکت کی ۔یہ پروگرام 14اگست کی رات 10بجے پی ٹی وی نیوز پر آن آئیر ہو گا ۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر (PLAC) میں بھی پروڈیوسر سیّد علی حسن اور پروڈیوسر عارف یونس نے پی ٹی وی کے لئے ایک ٹاک شو "ہم سب کا پاکستان " کی ریکارڈنگ کی اس پروگرام کی میزبانی ڈاکٹر اعجاز بٹ نے کی ۔اس پروگرام کے شرکأ میں ڈاکٹر صغریٰ صدف ،پی جے میر، اقبال چاولہ اور ڈاکٹر تنویر تنولی کے نام شامل ہیں ۔"ہم سب کا پاکستان " بھی یومِ آزادی کے روز شام 4 بجے پی ٹی وی نیوز پر پیش کیا جائے گا ۔