حیسکو کے جونیئر انجنیئر محمد ارشد شیخ کی 59 ویں سیکٹر اسپیسفک کورس میں پہلی پوزیشن

پیر 13 اگست 2018 23:09

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے زیر اہتمام ہونے والے پروموشن ٹریننگ میں حیسکو کے جونیئر انجنیئر محمد ارشد شیخ نے 59 ویں سیکٹر اسپیسفک کورس میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ،مورخہ 2 جولائی سے 10 اگست تک جاری ٹریننگ میں حیسکو کے اعلیٰ قابلیت کے حامل افسر نے حیسکو کا نام پاکستان کی میں روشن کیا ہے حیسکو چیف رحم علی اوٹھو نے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ آپ جیسے افسر پر فخر ہے آپ ادارے کی نیک نامی کا باعث ہوئے ہیں اور امید ہے کہ تمام افسران بھی آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امتحانات میں حیسکو کا نام روشن کریں اس کے علاوہ جونیئر مینجمنٹ کورس میں حیسکو کے فہیم اللہ میمن اور ہدایت چنا نے بھی اپنی JMC ٹریننگ مکمل کی ہے انہیں حیسکو افسران نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :