کوئٹہ، صوبے میں آبادی کوقابو میں رکھنے کیلئے حکومتی سطح پرعوام کو مکمل آگاہی اور تعلیم فراہم کی جارہی ہے،عمران گچکی

بچے کو صحٹ مند اور توانا رکھنے کیلئے بچوں کی پیدائش میں وقفہ بے حد ضروری ہے،مسلسل بچے پیدا کرنے سے ماں اور بچے کی صحت خراب رہتی ہے لہذا ماؤں کو صحت مند رکھنے کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ضروری ہے،سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان

پیر 13 اگست 2018 23:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان عمران گچکی ے کہا ہے کہ صوبے میں آبادی کوقابو میں رکھنے کیلئے حکومتی سطح پرعوام کو مکمل آگاہی اور تعلیم فراہم کی جارہی ہے ما ں اوربچے کو صحٹ مند اور توانا رکھنے کیلئے بچوں کی پیدائش میں وقفہ بے حد ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کوورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے ایم سی پی ایس اور رہنما کے تعاون سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے ایم سی ایس پی (Jhpiego)کے پروگرام منیجرڈاکٹر عبدالواحدبلوچ ،پی پی ایچ آئی کے ڈاکٹرامیربخش،ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹراسفند یار شیرانی ،ڈاکٹر امبرین مینگل ،ڈاکٹر طارق جعفر،منیجر مانیٹرنگ رہنما عبدالجبار،طارق مسعود ،سمیرااوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری عمران گچکی نے کہا کہ مسلسل بچے پیدا کرنے سے ماں اور بچے کی صحت خراب رہتی ہے لہذا ماؤں کو صحت مند رکھنے کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی حکومت بلوچستان کے افرادی قوت کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو قابو میں رکھنے کیلئے محکمہ بہبودآبادی کو درپیش چیلنجز میں سے ایک نمایاں چیلنج یہ بھی ہے کہ آبادی کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے کام کرنے والے مختلف محکموں میں رابطے کا فقدان ہے اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے محکمہ بنیادی آبادی نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیملی ویلفیئرورکرز کی طالبات کو ریجنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں تربیت فراہم کی جاتی ہے اور تربیت مکمل کرنے کے بعد ان طالبات کو صوبے کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں تعینات کیا جاتا ہے تاکہ عورتوں کو دوران زچگی درپیش آنے والے مسائل اور مشکلات میں معاونت فراہم کرسکیں۔ ام سی ایس پی (Jhpiego)کے پروگرام منیجرڈاکٹر عبدالواحدبلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈ پاپولیشن ڈے کا سلوگن ’’بہبود آبادی اور انسانی حقوق ‘‘ ہے آج کا دن ایم سی ایس پی اور رہنما کے تعاون سے منایا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم سی ایس پی نے بلوچستان کے 20اضلاع میں لارک ،فیملی پلاننگ کمپلائز اور سپورٹر سپرویژن پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ،پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور پی پی ایچ آئی سے کم و بیش 400گائناکالوجسٹ ، لیڈی میڈیکل آفیسرز، سینئر لیڈی میڈیکل آفیسرز ، ڈی ایچ اوز ،ْایم ایس ، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرز ،سوشل آرگنائزر کو تریننگ فراہم کی گئی ہے فیملی پلاننگ کمپلائز کے حوالے سے صوبائی منیجر ایم سی ایس پی اور فوکل پرسن کی طرف سے ابتک 9اضلاع کے بی ایچ یوز ،ایم سی ایچ سینٹرزاور ایف ڈبلیو سی کا دورہ کیا ہے جبکہ ایم سی ایس پی کی طرف سے دو اسکل لیب بنائی گئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایم سی ایس پی کی جانب سے 15ایف ڈبلیو سی کو ماڈلز ٹریننگ فراہم کی گئی ہے جبکہ ایم سی ایس پی کی طرف ایل اے آرسی کے شرکاء کو ٹریننگ اوردیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں ماں اوربچے کی شرح اموات بہت زیادہ ہے ہر ایک لاکھ میں سے 785مائیں زچگی کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے زچگی کے دوران ماؤں کی شرح اموات کی روک تھام کیلئے بچوں کی پیدائش میں تین سے پانچ سال کا وقفہ ضروری ہے تاکہ ماں اوربچے دونوں صحت مند ہوسکیں۔

تقریب کے اختتام سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان عمران گچکی اورایم سی ایس پی (Jhpiego)کے پروگرام منیجرڈاکٹر عبدالواحدبلوچ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں گولڈ میڈل اور انعامات تقسیم کئے۔