مزار قائد پرگاڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کا انعقاد

منگل 14 اگست 2018 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گاڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق منگل کی صبح کراچی میں مزار قائد پر گارڈ کی پر وقار تقریب ہوئی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے سلامی پیش کرتے ہوئے اعزازی گاڈز کے فرائض سنبھالے۔ کیڈ ٹس کا ایک دستہ 48 جوانوں جبکہ دوسرا دستہ پاک بحریہ کے مختلف یونٹس سے منتخب کئے گئے بہترین سیلرز پر مشتمل ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کمانڈر وقار محمد تھے۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وہاں موجود مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔