ْسعودی عرب ،سعودائزیشن پالیسی کے تحت غیر ملکیوں کے لئے شعبہ جات کی فہرست جاری کر دی گئی

منگل 14 اگست 2018 13:02

ْسعودی عرب ،سعودائزیشن پالیسی کے تحت غیر ملکیوں کے لئے شعبہ جات کی ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ریٹیل کے جن 12شعبوں کی 70فیصد سعودائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں تارکین وطن اشیائے صرف فروخت کرنے والی دکانوں، جڑی بوٹیوں، بقالوں، ریستورانوں اور قہوہ خانوں پر کام کے مجازہوں گے۔ فرنیچر سازی کے کام میں بھی حصہ لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بھی ا ن پر پابندی نہیں۔

وزارت نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ فی الوقت بیٹریاں ، ٹائر ، پرانے فاضل پرزے، پنکچر، ورکشاپوں، گاڑیوں کے آئل فروخت کرنے او رگاڑیوں کا آرائشی سامان بیچنے والی دکانوں پربھی غیر ملکی ملازمت کرسکتے ہیں۔ فی الوقت سعودائزیشن سے فارمیسیاں بھی خارج ہیں۔ مردانہ ملبوسات سینے والی دکانیں بھی سعودائزیشن میں شامل نہیں۔

متعلقہ عنوان :